قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی مصری قیادت کے ساتھ فلسطینی دھڑوں کے مابین مصالحتی کوششوں پر بات چیت اور صلاح مشورہ جاری ہے۔ حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروی کررہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مصری حکام کے ساتھ مشاوری جاری رکھی ہوئی ہے۔ حماس اور مصری حکومتی عہدیدار گہرائی کے ساتھ مصالحتی عمل پر بات چیت کرہے ہیں۔ مصری حکام نے تفصیل کے ساتھ حماس اور دوسرے فریقین کے مؤقف کو سنا ہے۔خیال رہے کہ حماس کے دفتر برائے اطلاعات کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کےارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ روز رفح گذرگاہ سے قاہرہ روانہ ہوا۔ وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور جماعت کے متعدد ارکان شامل ہیں۔
حماس کے ایک با خبر ذریعے کا کہنا ہے کہ مصر جانے والے حماس کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے ارکان نزار عوض اللہ ، خلیل الحیہ، عطاء اللہ انو السبیح، سامی ابو زھری، روحی مشتہی، طاھر نونو، غازی حمد اور صلاح الدین بردویل شامل ہیں۔