• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصرکی غزہ پر پابندیاں، چار ماہ میں رفح گذرگاہ صرف تین دن کھولی گئی

اتوار 24-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1120
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی پر جہاں ایک طرف اسرائیل نے ظالمانہ پابندیاں مسلط کررکھی ہیں وہیں مصری حکومت نے بھی غزہ کے عوام کا ناطقہ بند رکھا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں اب تک صرف 3 دن غزہ کی پٹی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کھولی گئی تھی۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو گذشتہ 69 روز سے مسلسل بند رکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں سنگین نوعیت کا انسانی بحران پایا جاتا ہے۔

ایاد البزم کا کہنا تھا کہ سنہ 2016ء میں اب تک رفح گذرگاہ صرف تین روز کے لیے کھولی گئی، ان تین ایام میں بھی چند درجن افراد ہی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو دہری مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک طرف مصری حکومت اور فوج نے غزہ کے تمام راستے بند کررکھے ہیں تو دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ معاشی پابندیوں کو اب دس سال ہوچکے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی معاشی پابندیاں اٹھانے کے لیے مصر اوراسرائیل پردباؤ ڈالے اور غزہ کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کرے۔

خیال رہے کہ مصری حکومت نے سنہ 2013ء کو اس وقت غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو بند کردیا تھا جب مصرمیں صدر محمد مُرسی کی منتخب حکومت کا فوج نے تختہ الٹ دیا تھا۔ اس کے بعد غزہ کی پٹی اورمصر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور مصری حکومت نے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو بند کردیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.