برلن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پناہ گزینوں کوعالمی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود جرمنی میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اپنی سالانہ کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس بار جرمنی میں فلسطین کانفرنس مغربہ شہر ’اسن‘ میں منعقد کی گئی جس میں Â فنکاروں، خواتین، بچوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ فلسطینی اور دوسرے شہریوں نے شرکت کی۔جرمنی میں 25 دسمبر اتوار کے روز ہونے والی کانفرنس کے لیے ’کامیاب عزم اور فروغ پذیر روح‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔
بعض حلقوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو جرمنی میں سالانہ کانفرنس کے انعقاد سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
کانفرنس کے انعقاد کے لیے 23 دسمبر 2016ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی مگر بعض حلقوں کے دباؤ Â کے باعث کانفرنس کا انعقاد دو روز آگے کرنا پڑا ہے۔