(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر شام سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشتبہ ڈرون طیارے کو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں اس واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ جاسوس ڈرون طیارہ شام سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے دو پیٹریاٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ آیا وہ طیارہ میزائل حملوں میں تباہ ہوا ہے یا نہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔