• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ سرخ لکیر، اسرائیل کو مداخلت کی قطعی اجازت نہیں دیں گے: اردن

پیر 01-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2065
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور صہیونی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور اسرائیل کو اس لکیر کو عبور کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر مذہبی امور واقاف وائل عربیات نے عمان میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی ‘سیادت’ کے بارے میں کسی قسم کی بات چیت قابل قبول نہیں ہے۔ اگر اسرائیل کی جانب سے قبلہ اوّل کے حوالے سے کوئی نیا فیصلہ کیا تو ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے بلکہ مسلمانوں کے مقدس مقام کے معاملات میں مداخلت سے تعبیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تمام معاملات اور دیکھ بحال کی ذمہ داری صرف مسلمانوں کے سر پر ہے۔ اسرائیل حیلوں بہانوں سے قبلہ اوّل میں مداخلت سے باز رہے۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس حرم قدسی کا تمام رقبہ اوقاف اسلامی کا حصہ ہے جس پراسرائیلی تسلط کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اردنی وزیر نے اسرائیلی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صہیونی ریاست خود قابض ہے اور بیت المقدس کے مقامی باشندوں کو ایک قابض ریاست کی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مقدس مقامات کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی آمد ورفت پرپابندیاں عائد کرنا عالمی قوانین اور مذہبی آزادیوں کے بھی خلاف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیرآوی گیڈو لائبرمین نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنے والے فلسطینیوں کو خلاف قانو قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لائبرمین کے اس اعلان کے بعد فلسطین میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.