(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ہر طرح کے مظالم ڈھا رہی ہے تاہم پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے ملاقات کی جس کے دوران مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے جبکہ تمام مظلوم کشمیریوں نے بارہا بھارت کے وادی پر غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ہر طرح کے مظالم ڈھا رہی ہے تاہم پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اِس سے قبل خارجہ پالیسی کے تحت ملک کے نئے سیاسی نقشہ کے اجراء کے بعد اقوام عالم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنا شروع کردیا ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نےبھی انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک عالمی نقشہ ٹویٹ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔