• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسئلہ فلسطین کے بارے میں کانفرنس اتحاد و یکجہتی کا مظہر

پیر 20-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6137
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ تہران میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی اسلامی کانفرنس دنیائے اسلام میں اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیخ الاسلامی نے تہران میں 21 اور 22 فروری میں مسئلہ فلسطین اور فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کے سلسلے میں چھٹی عالمی کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین نے بعض منافقین کے چہروں سے نقاب اتار دی ہے مسئلہ فلسطین حق و باطل کی بہترین پہچان ہے اسرائیل کی خفیہ اور آشکارا مدد کرنے والے عرب حکمرانوں کے چہروں سے نفاق کی نقاب اتر گئی ہے مسئلہ فلسطین کو پس پردہ ڈالنے کے لئے خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قومی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج فلسطینیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ متحد ہوجائیں اورانھیں امریکہ اور اسرائیل کے پیچھے چھپے ہوئے دشمنوں اور خائن عرب حکمرانوں کو اچھی طرح پہچان لینا چاہیے اور انھیں خطے میں موجود امریکی ایجنٹوں سے دور رہتے ہوئے اپنے انتفاضہ کو جاری رکھنا چاہیے اور اس راہ میں انھیں اللہ تعالی مدد فراہم کرےگا ۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ آج تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کریں اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.