• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی عرب کانفرنس تیونس کی میزبانی میں شروع

ہفتہ 23-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1112
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین کل جمعہ کو شروع ہوئی جس کا افتتاح تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسین العباسی نے کیا۔ کانفرنس میں عرب ممالک، فلسطین، اسلامی دنیا اور یورپی ملکوں سے بھی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کانفرنس کو "فورم برائے حصول انصاف برائے فلسطین” کا عنوان دیا گیا ہے۔ کانفرنس کا اہتمام ‘بین الاقوامی عرب رابطہ سینٹر” کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم کانفرنس میں تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن، تیونس اور عرب ممالک میں سرگرم انسانی حقوق کے اداروں اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی بڑی تعداد بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔

کانفرنس کے گذشتہ روز کے سیشن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی، فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کو عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے ساتھ اسرائیل کی انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی پر مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں فلسطینی تنظیموں کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کے رکن عباس زکی، عوامی محاذ کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے رکن ماھر الطاھر، ابو احمد فواد، اور اسلامی تحریک مزاحمت کے علی برکہ اور حسام بدران کانفرنس میں شریک ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی فورم برائے حصول انصاف برائے فلسطین کا قیام گذشتہ برس لبنان میں عمل میں لایا گیا تھا۔ اس فورم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی علامتی قیادت سابق امریکی وزیر انصاف رمزی کلارک کررہے ہیں جب کہ فورم کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں بحرین کے سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر علی فخر کے کندھوں پر ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.