• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکشی کمیٹی کا فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

پیر 30-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10813
0
SHARES
0
VIEWS

رباط (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقی عرب ملک مراکش میں اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم ’مراکشی کمیٹی برائے نصرت مسائل امہ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں پُرامن مظاہرین کی ہلاکتوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے غزہ میں نہتے مظاہرین کے قتل عام کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے تشدد میں ملوث صیہونی عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونی فوج کا وحشیانہ تشدد انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے۔

مراکشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین اور ان کی تحریک عالمی برادری اور اسرائیل کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ اس تحریک کے دوران اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔

کمیٹی نے مراکشی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین کا قتل عام روکنے کے لیے مسلمان اور عرب ممالک کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو غزہ کی پٹی میں ’یوم الارض‘ کے موقع پر شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد اب تک کم سے کم 46 فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.