• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکشی پارلیمنٹ نے غزہ کی ناکہ بندی کوبدترین ظلم قرار دیا

منگل 12-01-2016
in عالمی خبریں
0
229142
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقا کے عرب ملک مراکش کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محاصرے کو دور حاضر کا بدترین ظلم قرار دیا ہے۔ مراکشی پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے جرم میں ملوث صہیوں کو کڑی سزا دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق مراکشی پارلیمنٹ کی جانب سے محصورین غزہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کی قرارداد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرمحمد یتیم کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں نہ صرف اسرائیل بلکہ کئی عرب ممالک بھی ملوث ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ فوری اور مکمل طورپر ختم کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر یتیم کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اس کے لاکھوں باشندوں کو ذلت و رسوائی کا شکار کرنا ہے۔ لاکھوں افراد کی ناکہ بندی بدترین ظلم ہے۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی جانب سے غزہ کا محاصرہ اور بھی بڑا ظلم ہے۔ افسوس ہے کہ بعض عرب ممالک غزہ کی ناکہ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مراکش کا مسئلہ فلسطین کےحوالے سے موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مراکش غزہ کی ناکہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مذمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مبینہ غفلت کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے غزہ کے محصورین کو ان کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.