(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی محدود خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ مصر میں اس ملک کے وزیر خارجہ سامح شکری سے فلسطین کے حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمود عباس اور سامح شکری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرکے وہاں صیہونی کالونیاں تعمیر کئے جانے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے پیرس کی بین الاقوامی کانفرنس اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والے قرارداد کے مسودے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔پیرس کانفرنس صیہونی حکومت اور فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے درمیان امن کے عمل کے احیاء کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔