• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

محمود عباس کا صہیونی ریاست کے خلاف تحریک انتفاضہ کچلنے کی سازش کا اعتراف

ہفتہ 02-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0868
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ماتحت پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔ صدر عباس کا ماننا ہے کہ ان کے حکم پر عباس ملیشیا کے اہلکار فلسطینی طلباء کے بستوں کی تلاشی لیتے ہیں تاکہ ان کےقبضے سے چاقو یا اس نوعیت کی کوئی دوسری خطرناک شے برآمد کرکے یہودیوں کو حملوں سے بچایا جاسکے۔

اسرائیل کےعبرانی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر عباس نے کہا کہ ہم خود بھی فلسطینی نوجوانوں کوصہیونی فوجیوں پر حملوں سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے نامعقول ہیں اور فلسطینی اتھارٹی اس طرح کی کارروائیوں کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی تشدد پراکسانےکے کسی بھی عمل کی تحسین نہیں کرتی۔ تشدد کا سلسلہ فلسطینیوں کی جانب سے ہو یا اسرائیلیوں کی جانب سے دونوں صورتوں میں قابل مذمت ہے۔

صدر عباس نے بتایا کہ فلسطینی پولیس ان کی ہدایت پر اسکولوں پر چھاپے مارکر طلباء کے بیگوں کی تلاشی لیتی رہی ہے۔ اس دوران ایک ہی اسکول کے طلباء سے 70 چاقو برآمد کیے گئے تھے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں صدر عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ناکام ہونے کے خدشات بے بنیاد ہیں۔ تاہم اگر اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سیکیورٹی تعاون ختم ہوتا ہے تو خطہ خون میں ڈوب جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.