فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 124 کو دیے گئے انٹرویو میں اولمرٹ کا کہنا تھا کہ محمود عباس ’عظیم رہنما‘ ہیں ان کے مقام و مرتبے کا تحفظ اور انہیں تقویت دی جائے۔
ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حکومت کے نمائندہ نہیں مگر وہ اسرائیل کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لیے وہ محمود عباس سے ملنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی سیاسی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں مگر فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ کے درمیان سیکیورٹی کے امور میں 99 فی صد ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔