اسرائیل کی ایک معروف ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا غرور خاک میں ملا دیا، نیتن یاھو نے جتنی مرتبہ بھی مرسی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی انہیں دوسری طرف سے انکارمیں جواب ملا۔ جمعرات کے روز شائع اپنی سٹوری میں ویب سائٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ محمد مرسی جیسے متحرک صدر کے ساتھ معاملات کرنے کے لیے سکون اور حکمت کی اشد ضرورت ہے۔ نیتن یاھو کو ان کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے دھوکے، چالاکی اور بہانہ بازی سے گریز کرنا ہو گا۔ خیال رہے کہ محمد مرسی نے جب سے منصب صدارت سنبھالا ہے ابتک اسرائیل کی جانب سے کی گئی گفتگو کی تمام پیش کشوں کو ٹھکرا دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین