(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے ایک سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں لبنان سے متصل شمالی فلسطین میں قائم 14 یہودی کالونیاں خالی کرالی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے سیکیورٹی منصوبے کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ اسکیم حال ہی میں تل ابیب میں فوجی حکام کے ایک اجلاس کے دوران پیش کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران تجویز پیش کی گئی تھی کہ جنگ کی صورت میں چونکہ لبنان سے متصل 14 یہودی کالونیوں کو حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔ اس لیے جنگ کی صورت میں ان کالونیوں کی آبادی جنوبی فلسطین میں وادی اردن کے علاقوں میں موجود یہودی کالونیوں میں منتقل کردی جائے۔ فوجی حکام نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے اور کہا کہ جنگ کی صورت میں اس پلان پرعمل درآمد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں لبنان سے متصل یہودی کالونیوں کے سول نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی شکل میں اندرونی محاذ کے لیے ہنگامی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
