ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوجی قیادت نے کہا تھا کہ لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کی جانب سے زیرزمین سرنگیں اور بنکر بنائے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن حالیہ سرنگ کی خبر نے صہیونی فوج میں خوف و ہراس کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں لبنان کی سرحد سے متصل ایک فوجی کیمپ کے نیچے سرنگ کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد فوجیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی سرنگ کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیرزمین کھدائی کی آوازیں سنی ہیں۔ جس سے انہیں یقین کی حد تک شبہ ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی سرنگ کھودی جا رہی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی اسرائیل کی لبنان سے متصل سرحد پر سرنگ کی موجودگی کے بارے میں مشوش ہیں لیکن ابھی اس کی تفصیل میڈیا کو نہیں بتا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے زیرزمین کھدائی کی آوازیں سنی ہیں جس سے شبہ ہوتا ہے کہ کیمپ کے نیچے سرنگ
کھودی جا رہی ہے تاکہ اسے کیمپ تک پہنچا کر فوجیوں کو یرغمال بنایا جاسکے۔