• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنانی سرحد سے متصل اسرائیلی فوجی کیمپ کے نیچے سرنگ کا انکشاف

جمعہ 05-09-2014
in عالمی خبریں
0
plf tunnels
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی "ٹیلی ویژن 7” نے دعویٰ ‌کیا ہے کہ حال ہی میں لبنان کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کے ایک کیمپ کے پاس زیرزمین خفیہ سرنگ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد فوج کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوجی قیادت نے کہا تھا کہ لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کی جانب سے زیرزمین سرنگیں اور بنکر بنائے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن حالیہ سرنگ کی خبر نے صہیونی فوج میں خوف و ہراس کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں لبنان کی سرحد سے متصل ایک فوجی کیمپ کے نیچے سرنگ کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد فوجیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی سرنگ کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں‌ نے زیرزمین کھدائی کی آوازیں سنی ہیں۔ جس سے انہیں یقین کی حد تک شبہ ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی سرنگ کھودی جا رہی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی اسرائیل کی لبنان سے متصل سرحد پر سرنگ کی موجودگی کے بارے میں مشوش ہیں لیکن ابھی اس کی تفصیل میڈیا کو نہیں بتا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے زیرزمین  کھدائی کی آوازیں سنی ہیں جس سے شبہ ہوتا ہے کہ کیمپ کے نیچے سرنگ
کھودی جا رہی ہے تاکہ اسے کیمپ تک پہنچا کر فوجیوں کو یرغمال بنایا جاسکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.