• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لائبرمین کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا مطالبہ

جمعرات 05-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf stop-to-contest
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی شدت پسند مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے عرب کمیونٹی کی سیاسی جماعتوں پر صہیونی کنیسٹ کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عاید کا مطالبہ کیا گیا تو اس کے بعد فلسطینیوں ‌نے بھی اسرائیل کے انتہا پسند وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کی مطابق شمالی فلسطین کے عرب سیاسی کارکنوں کی جانب سے اسرائیل کے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دی گئی ہے جس میں آوی گیڈورلایبرمین کے متنازع بیانات اور پرتشدد رویے پر ان کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں ‌حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں ‌دائر درخواست میں لائبرمین کے اس بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں‌ انہوں ‌نے شمالی فلسطین کے عرب شہریوں کو "فساد کی جڑ” اور اسرائیل کےلیے نہایت تباہ کن قرار دیا تھا۔

ادھر اسرائیل کے اندر کی ایک سیاسی جماعت "میرٹز” کے سربراہ اور رکن کنیسٹ عیساوی فریج نے بھی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لایبرمین اور ان کی جماعت کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عاید کرے کیونکہ لایبرمین نے حال ہی میں ایک نسل پرستانہ بیان میں کہا تھا کہ شمال فلسطین میں "ارئیل” ‌یہودی کالونی اسرائیل کی اور ام الفحم شہر فلسطینیوں ‌کا ہے۔ ام الفحم کے مقامی عرب باشندوں کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔ اسرائیل کو ان کی بہبود کا ذمہ دار نہیں ہونا چاہیے۔ مسٹر عیساوی کا کہنا ہے کہ لایبرمین کا یہ بیان اسرائیل کے اصول مساوات اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ ایسے لوگوں ‌کو انتخابات میں حصہ لینے اور پارلیمنٹ کا حصہ بننے کا کوئی حق نہیں ‌ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.