فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسٹر گیبائی کا تعلق حکمران جماعت کی اتحادی ’’کولانو‘‘پارٹی سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق آوی گیبائی کی جانب سے استعفیٰ آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کا رد عمل ہے کیونکہ وہ لائبرمین کو وزیردفاع مقرر کیے جانے کی سخت مخالفت کرچکے ہیں مگر ان کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم نے لائبرمین کو اس کلیدی عہدے پر تعینات کرکے خود کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔
خیال ہے کہ مستعفی وزیرماحولیات نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لائبرمین کو حکومت میں شامل کیے جانے کے بعد ان کا کابینہ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ آوی گیڈور لائبرمین کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے موشے یعلون کی جگہ وزیردفاع مقرر کیا ہے۔ آوی گیڈور کے لیے وزرارت دفاع کا قلم دان موشے یعلون سے خصوصی طورپر خالی کرایا گیا تھا۔