(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے بیرون ملک پہلے دورے کے لیے امریکا کا انتخاب کیا ہے اور وہ آج ہفتے کی شام سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آوی گیڈور لائبرمین امریکا میں F-35 جنگی طیاروں کی پہلی اڑان کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ امریکا یہ طیارے رواں سال کے اختتام تک اسرائیل کو فروخت کرے گا۔ طیارے اڑانے کی تقریب ٹیکساس ریاست میں لوکھیڈ مارٹن کمپنی کے ہیڈ کواٹر میں ہوگی۔آوی گیڈور کا چونکہ یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔ وہ اپنے اس دورے میں اپنے امریکی ہم منصب آشٹن کارٹر سمیت کئی دوسرے عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں اسرائیل کے امریکا کی دفاعی امداد اور اس میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے معاشی بحران کے باوجود اسرائیل کی دفاعی امداد کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ لائبرمین کےدورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے کئی نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔