• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قدیم پالیسیوں پر رہنے سے اسرائیلی معدوم ہوجائے گا: سبکدوش فوجی کمانڈر

ہفتہ 04-04-2015
in عالمی خبریں
0
plf finish
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے سبکدوش ہونے والے چیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل خطے کے دشمنوں کے ساتھ تنازعات میں "ڈائنوسار” کا کردار ادا کرتا رہا تو یہ بھی معدوم ہوجائے گا۔

اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کی جانب سے شائع کردہ ایک انٹرویو میں ایال آئزن برگ نے بتایا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری جوہری مذاکرات کے اختتام کے موقع پر ہونے والے معاہدے میں صورتحال کا بہت سنجیدہ اندازہ کرنا اور اس کے نتیجے میں اسرائیل کی اچھائی یا برائی کا اندازہ لگایا جانا ضروری ہے۔

آئزن برگ نے اسرائیل کو درپیش مشکلات میں سے ایران کے جوہری پروگرام یا ایران نواز نان سٹیٹ ایکٹرز کو مرکزی خطرہ قرار دینے انکار کردیا مگر ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی طرز پر نتائج نکالنے پر مجبور کردیا جائے گا۔

سبکدوش آرمی چیف کا کہنا تھا "ہم کسی شترمرغ کی طرح زمین میں سر گھسا کر یہ نہیں سمجھ سکتے کہ کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ کچھ تبدیل ہوگیا ہے۔ صورتحال کے اندازے میں ایک بہت بنیادی چیر تبدیل ہورہی ہے۔ ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا۔”

سنہ 2008-2009ء میں غزہ پر ہونے والے آپریشن ‘کاسٹ لیڈ’ کی سربراہی کرنے والے آئزن برگ نے غزہ سے خطرہ کی کمی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی جنگ  غالبا حزب اللہ کے ساتھ ہوگی۔

اسرائیل کو ڈائنوسار سے تشبیہ دینے کی بات پر ان کا کہنا تھا کہ "پوری دنیا میں جب بھی بہت بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں ان کے نتیجے میں بڑی اور زیادہ مضبوط مخلوق معدوم ہوگئی ہے جبکہ دوسری چھوٹے جاندار نئے حالات سے بہت جلد ہم آہنگ ہوجانے کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں جنگ کے اولین دنوں میں ہر روز 1200 سے 1500 راکٹوں کا سامنا کرنے کی تیاری کرنا ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.