اردن کی وادی عقبہ میں ہونے والی قدرتی آفات سے متعلق ایک ورکشاپ میں اسرائیلی تنظیم ” نجمہ داؤد” نے بھی شرکت کی۔ یہ ورکشاپ ریڈ کراس کے تعاون سےشروع کی گئی تھی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ورکشاپ کے اردنی شرکاء نے بتایا انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ اس ورکشاپ میں ایک اسرائیلی تنظیم بھی حصہ لے رہی ہے۔ ہم اس وقت حیران رہ گئے جب اعلان کیا گیا کہ ورکشاپ میں اسرائیلی امدادی تنظیم "نجمہ داؤد” بھی حصہ لے رہی ہے۔ ورکشاپ میں اردن کی جانب سے وزارت تعلیم کے ملازمین کو قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی گئی۔ مربیین میں عرب ممالک کے علاوہ اسرائیلی شہریت کے حامل ایک فلسطینی ڈاکٹر بھی شریک تھے۔ جو نجمہ داؤدکیی جانب سے ورکشاپ میں شریک ہوئے اور نئے آنےوالوں کو ہنگامی حالات سے نمٹے کی ٹریننگ دی گئی۔
