(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قبرص کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کل بدھ کو سرکاری دورے پراسرائیل پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیل کنیسٹ کےارکان سمیت اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق قبرصی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں’’دہشت گردی‘‘ کی کارروائیاں قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق قبرصی پارلیمنٹ کے اسپیکر ’’یناکیس اومیراؤ‘‘ نے اسرائیل پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی پرتشدد کارروائیاں مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر بھی امن و استحکام کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے انکشاف کہا کی قبرص اور اسرائیل دونوں دو طرفہ فوجی تعاون بڑھا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جلد ہی دونوں ملکوں کی فوجی مشقیں بھی شروع کی جائیں گی۔