زیورخ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ’فیفا‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں قائم کی گئی متنازعہ صہیونی کالونیوں میں فٹ بال میچوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں ’ہیومن رائٹس واچ‘، آفاز سول آرگنائزیشن‘ اور "European Middle East Progect” نے عالمی فٹ بال فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں موجود صہیونی کالونیوں میں فٹ بال میچوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرے۔انسانی حقوق کی تینوں عالمی تنظیموں نے ’فیفا‘ Â سے کہا ہے کہ قانونی طورپر ’فیفا‘ متنازع صہیونی کالونیوں میں کھیل کی عالمی سرگرمیوں کے انعقاد کا مجاز نہیں۔
صہیونی کالونیاں انسانی حقوق کے مسائل کی وجہ سے متنازع ہیں۔ اس لیے ’فیفا‘ کے لیے ان کالونیوں میں بین الاقوامی فٹ بال میچ منعقد کرانے سے سختی سے گریز کرنا چاہیے۔ تینوں گروپوں نے اسرائیلی فٹ بال فیڈیریشن سے بھی غرب اردن میں قائم صہیونی کالونیوں میں فٹ بال میچ کرانے سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے یہ مطالبہ زیورخ میں منعقدہ بین الاقوامی مانیٹری کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کیا ہے۔ اس کمیٹی میں دنیا کے مختلف خطوں میں فٹ بال کے انعقاد کے بارے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔