• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فیس بک پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں صہیونی عدالت سے فلسطینی کوایک سال قید

جمعرات 28-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0122
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے بدھ کومقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے الزام میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے پرانے بیت المقدس کے رہائشی 25 سالہ محمود عبدالطیف کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ کے ذریعے صہیونی ریاست کے خلاف نوجوانوں کو حملوں پر اکسانے کے الزام میں 12 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمود عبدالطیف بیت المقدس کے تیسرے شہری ہیں جنہیں رواں سال اسرائیل میں فیس بک کے اسرائیل مخالف استعمال کی پاداش میں قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل صہیونی عدالت 30 سالہ ضرغام ابو سکران کو 11 ماہ اور عبدہ الطویل کو ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فوج میں باضابطہ طورپر ’’سائبر‘‘ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سائبر فوج فضائیہ، بری اور نیوی فوج کی طرح پورے اختیارات اور مراعات یافتہ ہوگی جو اسرائیل کے خلاف ہونے والی سائبر کارروائیوں کی روک تھام کرے گی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.