مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے اپنی فوجی صنعت وسطی فلسطین کے علاقے ’رمات ھشارون‘ سے شمالی فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے وزارت دفاع کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج نے سال 2019ء سے 2025ء کے درمیان نئے میزائل اور جنگی سامان خرید کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے لیے فوج کو نئے دفاعی اڈوں کی بھی ضرورت ہے۔ اس لیے فوجی صنعت کو جزیرہ نما النقب منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ فوجی کارخانوں کے لیے ’رمات بیکاع‘ کے مقام پر منتقل کیا گیا۔عبرانی اخبار کے مطابق فوجی کارخانے کے قیام کے لیے 52 دونم کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ اس جگہ پر فوجی گاڑیاں اور بھاری اسلحہ بھی تیار، کیمیائی مواد کی تیاری کے ساتھ اسلحہ کے تجرباتی استعمال کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔