• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل زیادہ مشکل بنا دیا گیا: انتونیو گوٹیرس

بدھ 26-09-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6454
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے منگل کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ ارائی اور تنازع نے مسئلے کا دو ریاستی حل اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کی عمل داری نہ ہونے کے نتیجے میں افراتفری پھیلنے اور عالمی نظام ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں گوٹیرس کا کہنا تھا کہ آج دنیا کی قیادت یہاں جمع ہے۔ میں عالمی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ ممالک اور بین الاقوامی قوانین کے درمیان اعتماد تباہی کے دھانے پر ہے۔ دور حاضر میں ممالک کے باہمی تعلقات زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں۔

’یو این‘ سیکرٹری جنرل کے خطاب کے وقت 193 ممالک کے مندوبین موجود تھے۔ گوٹیرس کے خطاب کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی ملک کا نام لیے بغیر دنیا میں جاری لڑائیوں کی طرف اشارہ کیا۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اس طرف اشارہ کررہے ہیں کہ دنیا اثرونفوذ کے مختلف بلاکوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ اس تقسیم میں بڑی قوتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے امریکا کی بعض پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی معاہدوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی، پیرس کے ماحولیاتی سمجھوتے کا بائیکاٹ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی’اونروا‘ کی امداد بند کی۔ نیز امریکا کی بعض پالیسیوں نے چین اور روس کو عالمی نظام کے لیے اپنے ویژن کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کاموقع دیا جس میں انسانی حقوق کو دوسرے درجے پر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شام، یمن اور دنیا کے دوسرے خطوں میں جنگ ختم کراسکتے تھے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ روہنگیا کے مظلوم مسلمان مسلسل امن اور انصاف مانگ رہےہیں۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا جب کہ جوہری جنگ کے خطرات بھی کم نہیں ہو سکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین ۔ اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل زیادہ مشکل بنا دیا گیا: انتونیو گوٹیرس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.