• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کا دفاع ،اسلام کے دفاع کا مظہر ہے:سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای

پیر 02-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1211
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی سرپرستی میں اسلام مخالف وسیع محاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا دفاع درحقیقت اسلام کے دفاع کا مظہر ہے اسرائيل آج حزب اللہ لبنان سے کہیں زيادہ خوف اور ہراس میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی سرپرستی میں اسلام مخالف وسیع محاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا دفاع درحقیقت اسلام کے دفاع کا مظہر ہے اسرائيل آج حزب اللہ لبنان سے کہیں زيادہ خوف اور ہراس میں مبتلا ہے۔

سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں علاقہ کے جامع شرائط اورخطے میں اسلام کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں جاری وسیع جنگ اور سازش کی طرف اشاہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ کی طرف سے خطے میں جاری جنگ در حقیقت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 37 سال قبل شروع ہونے والی جنگ کا تسلسل ہے اور اس جنگ میں مسئلہ فلسطین سب سے اصلی اور بنیادی مسئلہ ہے ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فلسطین کی حمایت کا جو سلسلہ شروع کیا وہ بدستور جاری ہے اور جاری رہےگا۔

سید علی خامنہ ای نے فرمایا: فلسطین کے بارے میں ایران کا مؤقف ابتدا ہی سے اٹل اور فیصلہ کن ہے اور حضرت امام خمینی (رہ) نے کئی بار اپنے بیانات میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

آپ نے فرمایا: انقلاب اسلامی اللہ تعالی کی مدد سے اس وقت کامیاب ہوگیا جب امریکہ کا اس خطے میں کافی رعب و دبدبہ اور اثر و رسوخ تھا اور بظاہر تمام امور امریکہ کے فائدے میں تھے لیکن انقلاب اسلامی نے کامیابی کے بعد اسلامی معاشرے میں ایک نئی روح پھونک دی اور علاقہ کے شرائط کو کلی طور پر دگرگوں اور تبدیل کردیا۔

آپ نے فرمایا: امریکہ خطے پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے اسلام کے خلاف ایک وسیع جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور شیعہ و سنی کو آپس میں ٹکرانا امریکی استعمار کی پرانی سازش اور پالیسی کا حصہ ہے اور مسامانوں کو دشمن کی اس سازش کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ پر دباؤ کے بارے میں جہاد اسلامی کے سربراہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: حزب اللہ ایک قوی اور مضبوط تنظیم ہے اور دشمنوں کے کھوکھلے اقدامات سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں اسرائيل کے دل میں آج حزب اللہ کی طرف سے وحشت اور خوف و ہراس پہلے سے کہیں زیادہ پایا جاتا ہے۔

آپ نے فرمایا: اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے فلسطینیوں کو کامیابی نصیب ہوگی اور ظالموں کو شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

اس ملاقات کے آغاز میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ نے فلسطینی عوام کی بے دریغ اور بے لوث مدد کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ایران کو فلسطینیون کا سچا اور ہمدرد حامی قراردیا۔ جہاد اسلامی کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کی بھر پور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطین کا دفاع ،اسلام کے دفاع کا مظہر ہے:سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.