• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین میں یہودی آباد کاری عالمی قوانین کی پامالی ہے: برطانیہ

جمعہ 24-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1776
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ میں فلسطین کےعلاقوں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے جاری غیرقانونی یہودی آباد کاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن جیسے متنازع فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندانہ سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین اور عالمی حقوق کی پامالی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پر برطانیہ کو سخت تشویش ہے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے نئی تعمیراتی اسکیموں کی منظوری سے مسئلہ فلسطین مزید الجھن کا شکار ہوسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری عالمی قوانین اور بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں جاری غیرقانونی یہودی آباد کاری سے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہوسکتی ہیں۔ برطانیہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کو نہایت تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بیان میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے فروغ کے لیے 12 ملین پاؤنڈز کی اضافی رقم کی منظوری کو بھی غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات امن مساعی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مسئلے کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں یہودی آباد کاری عالمی قوانین کی پامالی ہے: برطانیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.