فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک ریاست بالیکسیری کے ڈاریکٹوریٹ تعلیم کے سربراہ زینتیلی نعین سلیمان اوگلو نے بتایا کہ ریاست کے متعدد پرائمری اسکولوں کو دارالقدس گروپ آف اسکولز کے اسکولوں کے ساتھ جڑواں قرار دیا گیا ہے۔ سلیمان اوگلو کا کہنا ہے کہ ریاست کے متعدد پرائمری اسکولوں کے علاوہ "پبلک 75” اور "صالح کوکوت بودارس” ہائی اسکول کو بھی فلسطین کے دارالقدس پرئمری اسکولوں کے جڑواں قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ترکی اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان اسکولوں کو جڑواں قرار دینے کے معاہدے کے تحت فلسطینی طلباء کے وفود کو ترکی کا دورہ کرایا جائے گا۔ آئندہ اکتوبر میں 15 فلسطینی طلباء، 4 اساتذہ اور انتظامی شعبے کے تین اہلکاروں کو ترکی کے مطالعاتی دورے کی دعوت پر بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فلسطینی وزارت تعلیم کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت ترکی کی وزارت تعلیم کے عہدیدار فلسطینی اسکولوں کا دورہ کریں گے۔
