فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے والے شہریوں میں ہالینڈ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی، عرب ممالک کےشہری اور مسلمانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے کارکن بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے ہالینڈ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی، شام اور عراق سے نقل مکانی کرکے آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو پرامن ماحول فراہم کے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں ان کی مدد کرے۔
اس موقع پرفلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت میں ایک یاداشت ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ہالینڈ حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی اوران کے حقوق کی فراہمی میں لاپرواہی کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ شام اور عراق میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری وہاں سےنقل مکانی کرکے پوری ملکوں میں پہنچے ہیں۔ ان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔