• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کی برطرفی کا مطالبہ

پیر 14-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0650
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی بالخصوص فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے چند ہفتے قبل بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے میں پناہ گزین جلا وطن فلسطینی رہنما کے وحشیانہ قتل کی تحقیقات نہ کیے جانے پروزیرخارجہ ریاض المالکی کے استعفے کا مطالبہ شد اختیار کرتا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمر النایف کے قتل کی تحقیقات میں کوتاہی کے مرتکب وزیرخارجہ ریاض المالکی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیں۔

عوامی محاذ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی، بلغاریہ میں قائم فلسطینی سفارت خانہ اور فلسطینی وزارت خارجہ سب کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ عمر النایف کو تحفظ فراہم کریں۔ مگر النایف کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ دشمن نے انہیں قتل کردیا۔ اب فلسطینی اتھارٹی اس قتل کی تحقیقات میں بھی دانستہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ عمرالنایف کا تعلق عوامی محاذ کے ساتھ تھا۔ وہ گذشتہ 20 سال سے بلغاریہ میں مقیم تھے۔ اسرائیل کی جانب سے متعدد مرتبہ بلغاریہ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ النایف کو اس کے حوالے کردے۔ بلغاریہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فلسطینی سفارت خانے میں پناہ حاصل کی تھی۔ چند روز قبل نامعلوم افراد نے فلسطینی سفارت خانے کے باہرحملہ کرکے عمرالنایف کو قتل کردیا تھا۔ عوامی محاذ کے النایف کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے موساد پرعائد کی ہے اور کہا ہے کہ موساد کے ایجنٹ عرصے سے النایف کے تعاقب میں تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.