رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی ڈرون کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کے لیے نصب کردہ نیا نظام اسرائیل میں دفاعی آلات تیار کرنے والی کمپنی ’’رفائیل‘‘ کا تیار کردہ ہے۔
رپورٹ کےمطابق نیا دفاعی نظام دیسی ساختہ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی نشاندہی، ان کی نقل وحرکت اور ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے ساتھ ان کے تکنیکی نظام میں خلل پیدا کرکے انہیں ناکارہ بنانے اور ان کے بارے میں حکام کو الرٹ کرنے جیسے اہم فرائض انجام دے سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2015 ء میں فلسطینی تنظیم القسام بریگیڈ نے اسرائیل کا ایک منی ڈرون طیارہ اتار لیا گیا۔ بعد ازاں القسام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ Skylark1 نامی یہ ڈرون طیارہ انہوں نے اپنے طورپرتیار کرنا شروع کردیا ہے۔ اس پر اسرائیل نے گہر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کے ڈرون طیاروں کی تیاری کا طریقہ کار چوری کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرون کی نشاندہی کے لیے نیا دفاعی نظام عالمی سطح پر بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اسے برازیل میں ہونے والی فوجی آلات کی نمائش LAAD میں بھی پیش کیا جائے گا۔
