• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی، عرب ممالک میں مظاہرے

اتوار 15-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10706
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت/اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی سرحد پر خیمہ زن ہزاروں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گذشتہ روز عرب ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک حق واپسی کے تیسرے جمعہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف کل ہفتے کو اردن، مصر، لبنان اور کئی دوسرے ملکوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مار الیاس پناہ گزین کیمپ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں فلسطینیوں اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے اوراسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔

خیال رہے کہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار ہے۔ جب کہ بعض ذرائع یہ تعداد پانچ لاکھ بتاتے ہیں۔

ادھر اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ دارالحکومت عمان میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف مارچ روک دیا تاہم وہاں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ ریلی کو روکے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

احتجاجی ریلیوں سے خطاب میں مقررین نے فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم اور بربریت بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو فلسطینی شہریوں نے ’یوم الارض‘ کے موقع پر حق واپسی کے لیے چھ ہفتوں پر مشتمل تحریک کا آغاز کیا۔ اسرائیل نے اس تحریک کو دبانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 34 فلسطینی شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.