روم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرقی کیتھولک چرچ نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل اور مغرب کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ مشرقی کیتھولک چرچ کی طرف سے جاری ایک کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کی قیمت پر صہیونی ریاست کی بقاء ممکن نہیں۔ دنیا کو فلسطینی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی پیٹرکÂ کیتھولک چرچ کی طرف سے جاری مکتوب ویٹیکن ریڈیو پر نشر کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کی قیمت پر اسرائیلی ریاست کی بقاء اور اس کے وجود کو ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔ مکتوب میں الزام عاید کیا ہے کہ مغرب فلسطین سے عیسائی برادری کو بے دخل کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔مکتوب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے تقدس کو قائم رکھنے کےاقدامات کرے۔ القدس کو جنگ کامرکز نہیں بلکہ تینوں آسمانی مذاہب کے مرکز کے طورپر پہچانا جائے۔ القدس مسلمانوں اور مسیحی برادری کا مشترکہ مرکز ہے۔
اس مکتوب پر عیسائی مذہبی رہ نماؤں ابراہیم اسحاق سدراک، پیٹرچ اسکندریہ قبطی کیتھولک کارڈینل مارش بشارہ، انطاکیہ پیٹرک مارا اگناطیوس،کارڈینیل مارلویس روفائیل ساکو، کریکو بڈروک اور ولیم شوملی کے دستخط ثبت ہیں۔ یہ مکتوب کئی آن لائن اخبارات اور سوشل ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا۔