اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شاباک کے افسر کو غزہ کے قریب حفاظتی دیوار کے پاس گولی لگی۔ فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب یہودی انٹیلی جنس افسر ایک فلسطینی شہری کی گولی کا نشانہ بنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی خفیہ ادارے کا اہلکار وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب ’’ابو مطیبق‘‘ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کی گولی کا اس وقت نشانہ بنا جب فلسطینی نوجوان حفاظتی باڑ عبور کرکے دوسری طرف جانے کی کوشش کررہا تھا۔
ذرائع نے فلسطینی شہری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا حفاظتی باڑ عبور کرنے والے فلسطینی کے ساتھ کیا ہوا۔ آیا اسے حراست میں لیا گیا ہے یا اسے گولیاں مار کر شہید کردیاگیا۔ اسرائیلی میڈیا اس حوالے سے خاموش ہے۔
