• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی سیکیورٹی حکام اور اسرائیلی فوج کے درمیان خفیہ ملاقاتیں جاری

جمعہ 01-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0852
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ گذشتہ شب بھی فلسطینی اور اسرائیلی فوجی حکام نے ایک خفیہ مقام پرمشترکہ اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب فلسطین کے سیاسی ، مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے فلسطینی حکام کی اسرائیلی فوجیوں سے درپردہ ملاقاتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کا دوغلا پن قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک جانب اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات اور روابط کے بائیکاٹ کی اعلانیہ پالیسی پرعمل پیرا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کے اسرائیلی فوج کے ساتھ مکمل رابطے موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب ایک خفیہ مقام پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوجی حکام کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی۔ مشترکہ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج، شہری امور کے چیئرمین حسین الشیخ، نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ زیاد ھب الریح اور دیگر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات مغربی کنارے کے کسی خفیہ مقام پر ہوئی ہےجس میں فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے خلاف جاری تحریک مزاحمت کچلنے سمیت دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے جیسے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ملاقات کامیاب رہی ہے یا نہیں۔

خیال رہے فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی اداروں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں ب انکشاف کیاگیا تھا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور اسرائیلی حکام کے درمیان 58 خفیہ اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.