• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے قاتلوں کے خاکے جاری

منگل 24-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10772
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ملائیشیا کی پولیس نے فلسطینی پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مبینہ قاتلوں کے خاکے جاری کرتے ہوئے تمام بری اور فضائی گذرگاہوں پر ان کے پوسٹرآویزاں کردیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کردہ خاکے ہوائی اڈوں اور ملک سے نکلنے دیگر راستوں پر لگا دیئے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس محمد فوزی ھارون نے بولا بول پولیس مرکز میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ڈاکٹر فادی البطش کے قاتل یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں یا وسطی ایشیائی ریاستوں کے باشندے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر صبح پانچ سے سات بجے کے دوران کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں نشاندہی کریں کہ آیا انہوں نے اکیس اپریل کو صبح پانچ سے سات بجے تک کسی مشکوک شخص کو دیکھا ہے۔

فوزی ھارون کا کنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر البطش کے قاتل بھارے جسامت والے ہیں اور ان کی اونچائی 180 سینٹی میٹر ہے۔ چہرے کی رنگ درمیانی ہے اور ان کے حوالے  ملک بھر میں تلاش جاری ہے۔

ملزمان نے کارروائی کے لیے ’بی ایم ڈبلیو‘ کی ایک بھاری موٹرسائیکل کا استعمال کیا۔

شہید فلسطینی پروفیسر کے جسم سے 14 گولیاں نکالنے کے بعد انہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ انہیں مقتول فلسطینی پروفیسر کے خاندان کے افراد کو دھمکیوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں ملیں۔

شہید فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر فادی البطش کے بھائی ڈاکٹر رامی البطش ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کو علی الصباح کولالمپور میں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ نماز فجر کے لیے جا رہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.