• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر البطش قتل، ملائیشین پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

بدھ 25-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10786
0
SHARES
0
VIEWS

کوالالمپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس تان سری محمد فوزی ھارون نے آج بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی حسن البطش کے قتل کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہونے کے بعد پولیس کو دہشت گردوں کے حوالے سے مزید شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تفتیشی اداروں کو قوی امکان ہے کہ فلسطینی سائنسدان کے قاتل اندرون ملک موجود ہیں اور وہ ابھی بیرون ملک فرار نہیں ہوسکے تاہم وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کرسکتے ہیں۔

فوزی ھارون کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے صرف نو منٹ کی مسافت پر دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر BKJ.413 قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی چھان بین سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور رواں سال جنوری میں ملک میں آئے۔ حملہ آوروں کا ملائیشیا میں جعلی دستاویزات میں داخلہ خارج از امکان نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا حملہ آور کسی غیرملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے یا نہیں تاہم یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے وہ پیشہ ور قاتل اور تربیت یافتہ تھے۔

خیال رہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کو نامعلوم مسلح افراد نے اکیس اپریل کو ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں نماز فجر کے وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ان کے اہل خانہ نے اس مجرمانہ قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ ’موساد‘ کی طرف سے انہیں کئی بار قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.