• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی خاتون نے ’عالمی ٹیچر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 15-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0658
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین سے تعلق رکھنے والی ایک استانی نے دس لاکھ امریکی ڈالر کا ’گلوبل ٹیچر ایوارڈ‘ جیتا ہے جس کا اعلان پوپ فرانسس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ایوارڈ جیتنے والی فلسطینی خاتون کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ پوری فلسطینی قوم کے لیے اعزاز ہے۔

حنان الحروب بذات خود فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلی بڑھیں اور اب وہ انھی پناہ گزینوں کو تعلیم دیتی ہیں۔ وہ تشدد زدہ طلبہ کو تعاون فراہم کرنے میں اختصاص رکھتی ہیں۔

فاتح کا اعلان دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا اور برطانوی شہزادہ ولیمز نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔ پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اساتذہ امن و اتحاد کے معمار ہوتے ہیں۔ ‘ اس موقع پر حنان الحروب نے ناظرین سے کہا کہ ’اساتذہ دنیا بدل سکتے ہیں۔ ‘

بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں پرورش پانے والی الحروب پناہ گزین بچوں کو کھیل کے ذریعے تعلیم دیتی ہیں تاکہ ان کے ذہنوں سے تشدد اور کشیدگی ختم ہو۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ انعامی رقم اپنے شاگردوں پر خرچ کریں گی۔

خیال رہے کہ عالمی ایوارڈ کے لیے مجموعی طورپر پوری دنیا سے 8 ہزار اساتذہ نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب حماس نے حنان الحروب کو بہترین عالمی ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحروب کو ملنے والا ایوارڈ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.