• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ اسرائیلی جیل سے رہا

ہفتہ 04-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1586
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فسلطینی قانون ساز کونسل (پارلیمنٹ) کی خاتون رکن خالدہ جرار کو جمعے کے روز رہا کردیا گیا۔ پندرہ ماہ جیل کاٹنے والی رکن پارلیمنٹ کو طولکرم شہر کے نزدیک جبارہ چیک پوسٹ پر رہا کیا گیا۔

بائیں بازو کی فلسطینی تنظیم "پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف پیلیسٹائن” کے سیاسی بیورو کی رکن خالدہ جرار کو گزشتہ سال 2 اپریل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے خالدہ کو 15 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل (2600 ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

2006ء میں قانون ساز کونسل کی رکن منتخب ہونے والی 50 سالہ خالدہ کو اس سے قبل قابض اسرائیلی حکام کی جناب سے 1989 میں بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیلی فوج 2006ء کے بعد سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے نصف سے زیادہ ارکان کو گرفتار کر چکی ہے جن میں اکثریت کا تعلق حماس تنظیم سے ہے۔

خالدہ جرار کی رہائی کے بعد اب بھی اسرائیلی جیلوں میں 6 فلسطینی ارکان پارلیمنٹ باقی ہیں جن میں 4 کا تعلق حماس تنظیم جب کہ ایک ایک رکن کا فتح تحریک اور پاپولر فرنٹ سے ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.