• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی حملوں کا خوف، اسرائیلی فوجی بلٹ پروف جیکٹیں اور اسلحہ چھوڑ کرفرار

جمعہ 04-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0534
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں نہتے نوجوانوں کے حملوں سے صہیونی فوج اس قدر خوف زدہ ہے کہ یا تو بغیر کسی تحقیق کے کسی بھی فلسطینی شہری کو گولی ماردی جاتی ہے اور اگر گولیاں مار کر فلسطینیوں کوشہید نہ کیا جاسکے تو بزدل فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرارہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں پیش آئے ایک واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں اعتراف کیا گیاہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے چاقو کے حملوں سے خود زدہ فوجی اسلحہ اور اپنی حفاظتی بلٹ پروف جیکٹیں بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز نابلس میں براخا یہودی کالونی کے قریب دو یہودی فوجیوں پر فلسطینیوں کی جانب سے چاقو سے حملہ کیا گیا تو وہ اسلحہ وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فوج نے اسلحہ اور اپنا دیگر سامان چھوڑ کر فرار ہونے والے فوجیوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ دوران تفتیش فوجیوں نے بتایا کہ انہیں اپنی جانوں کو خطرہ لاحق تھا اس لیے جانیں بچانے کے لیے وہ اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پرمجبور ہوئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز نابلس میں فلسطینی شہریوں نے گھات لگا کر یہودی فوجیوں پر اس وقت حملہ کردیا تھا کہ وہ اپنا اسلحہ زمین پر رکھ کربیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران فلسطینیوں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینیوں کے حملے وقت M-16 بندوق ، ایک راکٹ لانچر اور متعدد بلٹ پروف جیکٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.