اسرائیل کے عبرانی ریڈٰیو نے اپنی رپورٹ میں سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہےکہ سیکیورٹی ادارے فلسطینی تحریک انتفاضہ کے اگلے مرحلے پرغور کررہے ہیں کیونکہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس بڑے پیمانے پرعوامی مظاہروں کے بجائے مسلح کارروائیوں کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹری اور دیگر سیکیورٹی ادارے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسلحہ کی تیاری مراکز کی چھان بین کررہے ہیں کیونکہ مستقبل میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے مسلح کارروائیوں کی شکل اختیار کرنے کی صورت میں خفیہ اسلحہ سازی کے مراکز اس تحریک کو مہمیز دے سکتےہیں۔
صہیونی سیکیورٹی اداروں کی پریشانی کی ایک وجہ حالیہ کارروائیاں بھی سمجھی جاتی ہیں کیونکہ حال ہی میں بیت المقدس ، یافا اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کے واقعات میں ایک یہودی فوجی افسر ہلاک اور 13 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔
Â
Â