• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے خدائی خدمت گارہیں:اسرائیلی فوج

ہفتہ 09-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0950
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایک بار پھرفلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کچلنے کی کارروائیوں پر اس کی خدمات کو سراہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے اسرائیلی فوج پرہونے والے حملوں کی روک تھام اور ’دہشت گردی‘ کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطینی پولیس کو اسرائیلی فوج کا خدائی خدمت گار قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سینٹرل کمانڈ کے ایک سینیر رکن جنرل رونی نوما کا ایک بیان اسرائیلی میڈیا میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ جنرل رونی نوما کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے اسرائیلی فوج پرہونے والے فلسطینی نوجوانوں اور مزاحمت کاروں کے قاتلانہ حملوں کی روک تھام میں غیرمعمولی خدمات انجام دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی جنرل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور اسرائیل کے نائب وزیراعظم نفتالی بینٹ کے اس تاثر کی نفی کی گئی ہے کہ غرب اردن کے سیکٹر A میں اسرائیلی فوج کی تعداد کم کرنے کے اسرائیل کی سلامتی پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی ادارے بہتر کام کررہے ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کی بیخ کنی اور اسرائیلی فوج پرحملوں کی روک تھام میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے تحریک انتفاضہ القدس جاری ہے۔ اب تک اس تحریک میں دو سو سے زائد فلسطینی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر تحریک انتفاضہ کچلنے میں مصروف ہیں۔ فلسطینی انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ ان کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے اسرائیلی فوج پر ہونے والے 200 سے زاید مزاحمتی حملے ناکام بنائے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.