• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف تحریک انتفاضہ روک رہی ہے: اسرائیلی اخبار

پیر 30-12-2013
in عالمی خبریں
0
plf paper
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے زیرانتظام علاقوں میں اسرائیل مخالف تحریک روکنے کے لیے پوری قوت صرف کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں اسرائیل مخالف گرپ ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن فلسطینی اتھارٹی کے زیرکمانڈ سیکیورٹی ادارے فلسطینیوں کو اسرائیل مخالف تحریک انتفاضہ روکنے کے لیے پوری قوت صرف کر رہےہیں۔

عبرانی اخبار "یسرائیل ہیوم” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے خلاف فلسطینی شہروں میں غیرمعمولی مظاہروں کے امکانات ہیں لیکن فلسطینی پولیس بھی ان مظاہروں کو روکنے کے لیے چوکس ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو اسرائیل کےخلاف عوامی احتجاج روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن ان مظاہروں کی روک تھام کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ مظاہرے اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتھارٹی کی اعلیٰ قیادت کے نام ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا۔  یہ مراسلہ اسرائیلی میڈیا کےہاتھ بھی لگا ہے۔ خفیہ مراسلے میں سیکیورٹی اداروں نے اعلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی شہروں میں اسرائیل کے خلاف غیرمعمولی مظاہروں کا اندیشہ ہے لہٰذا حکومت ان مظاہروں کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی پولیس اسرائیل کےخلاف تحریک انتفاضہ روکنے کی پوری کوشش کررہے ہیں لیکن اس کے لیے مزید انتظامات نہ کیے گئے تو پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسزکے کردار پرفلسطینی حلقوں کی جانب سے سخت تحفظات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس مبینہ طورپر فلسطینی سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنے انہیں بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں بند رکھنے کے الزامات کا سامنا کررہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ یہ رپورٹس بھی دیتے رہے ہیں کہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے درمیان فلسطینی تحریک مزاحمت کچلنے کے لیے ہم آہنگی اور باہمی تعاون بھی موجود ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.