• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے خلاف ’آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی اپنائی جائے: سابق وزیر دفاع

اتوار 08-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala8764
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سابق وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے پھینکے جانے کا سلسلہ صرف اسی صورت میں روکا جاسکتا ہے جب اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کی پالیسی اختیار کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی رپورٹ میں مسٹر یعلون کا کہنا تھا کہ حماس تک واضح پیغام پہنچنا چاہیے کہ جو کچھ غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہو رہا ہے وہ قابل ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی کھیتوں کو آگ لگا رہے ہیں تو اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے کھیتوں کو آگ لگائے۔ حماس اور فلسطینیوں کے خلاف آنکھ کے بدلے آنکھ ہی کی پالیسی اپنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے حماس کے خلاف کارروائی کی خشک دھمکیاں دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت حماس کے خلاف کارروائی کے بجائے صرف بیان بازی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔

موشے یعلون کا کہنا تھا کہ حماس کو ایک ہی فوجی کارروائی میں ختم نہیں کیا جاسکتا مگرحکومت کو فلسطینیوں کے آتش گیر کاغذی جہازوں کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.