• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 5 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فدائی حملہ آور فلسطینیوں کی اسرائیلی شہریت ختم کرنے کا قانون

ہفتہ 24-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7594
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نئے مسودہ قانون پربحث شروع کی ہے جس کی منظوری کے بعد فدائی حملے کرنےوالے فلسطینیوں کی اسرائیلی شہریت ختم کردی جائے گی اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی مراعات ختم کردی جائیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کنیسٹ میں ایک مسودہ قانون پر بحث کی گئی۔ اس قانون میں سفارش کی گئی ہے کہ اسرائیلی ریاست، یہودی فوجیوں، آباد کاروں اور ریاستی تنصیبات پر حملے کرنےوالے فلسطینیوں کی اسرائیلی شہریت منسوخ کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اس مجوزہ قانون کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں رہائش پذیر ایسے تمام فلسطینی جو اسرائیلی تنصیبات اور فوج پرحملوں میں ملوث ہوں ان کی اسرائیلی شہریت ختم کردی جائے۔ انہیں اسرائیل کے اندرونی علاقوں میں رہائش اختیار کرنے، ملازمت کرنے یا کسی بھی دوسری سرگرمی میں سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قانون کی منظوری کے بعد وزیر داخلہ کو کسی بھی مشتبہ فلسطینی کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد اندرون فلسطین کے باشندوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں سے ربط توڑنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفدائی حملہ آور فلسطینیوں کی اسرائیلی شہریت ختم کرنے کا قانون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.