مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیرقانونی زرعی فارموں کو مستحکم کرنے کے لیے ان کے مالکان کو لاکھوں شیکل کی امداد مہیا کررہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں نے غوش عتصیون اور گیواع بنجمن صیہونی کالونیوں میں غیرقانونی زرعی فارم بنا رکھے ہیں اور ان فارموں کے لیے حکومت مالکان کو بھاری رقوم مہیا کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ زرعی فارم ان صیہونی کالونیوں کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں۔ ان فارموں میںÂ اسرائیلی وزارت تعلیم کے مراکز اور اسکول بھی قائم ہیں۔ وہاں پر صیہونی طلباء کو ’آئی کیالوجی ، ایگری کلچر کے شعبے کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
قانونی طورپر اسرائیلی حکومت ان فارموں میں کسی کی تعمیرات کے مجاز نہیں کیونکہ یہ فارم فلسطینیوں کی نجی اراضی پرقائم کئے گئے ہیں۔