فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار لکھتا ہے کہ لاکھون فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا۔ ان کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے تباہ کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
برطانوی اخبار نے امریکا اور مغرب کی فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے محصورین اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی کی مذمت کی اور لکھا کہ غزہ کے لاکھوں عوام کسی کی ملکیت نہیں۔ غزہ کےباشندوں سے ان کی زندگی چھینی جا رہیÂ ہے اور ہر شخص ہمہ وقت موتÂ کے منہ میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر تین امدادی کارکنوں اور طبی عملےکے ارکان کو قتل کر دیا۔ گیارہ سال سے غزہ کے عوام بدترین اور جان لیوا محاصرے کا شکار ہیں۔