• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی سرنگوں سےنمٹنے کے لیے ایک ارب شیکل کی رقم پھونک چکے:اسرائیل

جمعرات 17-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0687
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے کنیسٹ [پارلیمنٹ] کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے اب تک ایک ارب شیکل کی رقم خرچ کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی باضابطہ فوج کا 65 فی صد اس وقت مغربی کنارے کےعلاقوں میں تعینات کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی غزہ میں کھودی گئی سرنگیں اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں اوران سے نمٹنے کے لیے اب تک بھاری رقوم بھی خرچ کی جا چکی ہیں۔ رقم کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور فوجی آپریشن بھی کیے گئے ہیں مگریہ چیلنج آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

جنرل آئزنکوٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں سرنگوں سے نمٹنے کے لیے گذشتہ ایک عشرے میں ایک ارب شیکل سے زاید کی رقم صرف کرچکے ہیں ان میں سے 500 ملین شیکل کی رقم سنہ 2008.09 ء کے دوران غزہ کی پٹی میں کیے گئے لیڈ کاسٹ آپریشن کے دوران خرچ کی گئی تھی۔

اسرائیلی آرمی چیف نے بتایا کہ سنہ 2015 ء میں ملٹری انٹیلی جنس ادارے’’امان‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کے معاملے میں کمزور پڑسکتی ہے کیونکہ غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی موجودگی اسرائیلی فوج کے لیے وبال جان سے کم نہیں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی سرنگوں سےنمٹنے کے لیے ایک ارب شیکل کی رقم پھونک چکے:اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.